سماءنیوز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں پر تشویش، پی ایف یو جے ایف ای سی رکن کا عالمی صحافتی تنظیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
میڈیا اداروں میں بغیر شفاف طریقہ کار، قانونی تقاضے پورے کیے بغیر اور محنت کش صحافیوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھے بغیر ملازمین کو فارغ کرنا قابل افسوس ہے. سردارطیب خان
میاں محمد ندیم
ہفتہ 11 جولائی 2026
19:32
(جاری ہے)
اپنے بیان میں سردار طیب خان نے کہا کہ میڈیا اداروں میں بغیر شفاف طریقہ کار، قانونی تقاضے پورے کیے بغیر اور محنت کش صحافیوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھے بغیر ملازمین کو فارغ کرنا قابل افسوس ہے انہوں نے زور دیا کہ میڈیا صنعت میں ملازمت کا تحفظ، لیبر قوانین پر عمل درآمد اور صحافیوں کے آئینی و پیشہ ورانہ حقوق کا احترام ہر ادارے کی ذمہ داری ہے. انہوں نے متاثرہ صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سماءنیوز انتظامیہ برطرفیوں کے حوالے سے مکمل شفافیت اختیار کرے، تمام قانونی تقاضے پورے کرے اور متاثرہ صحافیوں کو انصاف فراہم کیا جائے. سردار طیب خان نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (IFJ) سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں اور پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق، روزگار کے تحفظ اور آزادی صحافت کے دفاع کے لیے مو¿ثر کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ صحافت صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ جمہوریت کا بنیادی ستون ہے اور صحافیوں کا تحفظ، باوقار روزگار اور آزادانہ ماحول میں فرائض کی انجام دہی یقینی بنانا ریاست، میڈیا مالکان اور تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ایف یو جے ہر ایسے صحافی کے ساتھ کھڑی رہے گی جس کے روزگار، وقار یا پیشہ ورانہ آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی.
مزید مقامی خبریں
-
معروف قانون دان ناصر عباس چوہان کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کے نوجوان اینکرز اور اوورسیز پاکستانی شخصیت کے اعزاز میں عشائیہ
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میتلیسا کی ملاقات
-
امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
-
پاکستان سنی تحریک کا مکہ معاہدے کا خیرمقدم
-
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سے معروف شخصیات کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور کاروباری روابط پر گفتگو
-
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجرا ء پر مکمل پابندی عائد کر دی
-
بٹگرام میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" پروگرام کے تحت منڈی بہاؤالدین کے خوش نصیب کسانوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
-
ڈاکٹرنبیحہ علی کے شوہر حارث کھوکھر نے طلاق واپسی اور صلع کی خبروں کی تردید کردی
-
لاہور، کاہنہ میں بہیمانہ تشدد کرکے خاتون کو قتل کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا
-
تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، 5 جواری گرفتار،
-
سماءنیوز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں پر تشویش، پی ایف یو جے ایف ای سی رکن کا عالمی صحافتی تنظیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.