جہانگیر ترین کی دوسری پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی سختی سے تردید

جہانگیر ترین علاج کے لیے برطانیہ موجود ہیں برطانیہ میں مستقل سکونت یا کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں: ترجمان جہانگیر ترین

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 اکتوبر 2020 16:37

جہانگیر ترین کی دوسری پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی سختی سے تردید
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) جہانگیر ترین کے ترجمان نے تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین علاج کے لیے برطانیہ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں مستقل سکونت یا کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ جہانگیر ترین انشاء اللّه جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔