پی ڈی ایم وقت کی ضرورت اور عوام کی آواز ہے ‘ احمد نواز

وزیراعظم عمران خان نے ملک سے سفید پوش طبقے کا صفایا کر دیا ہے‘ مرکزی ترجمان قومی وطن پارٹی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان و ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون نے کہا کہ پی ڈی ایم وقت کی ضرورت اور عوام کی آواز ہے۔ قومی وطن پارٹی ہر پلیٹ فارم پر عام عوام کی بات کرتی ہے اور آئندہ بھی کرے گی ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں احمد نواز خان جدون نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک سے سفید پوش طبقے کا صفایا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ہمیشہ عوام میں رہ کر انکے حق کیلئے آواز بلند کی ہے اور انکے ویژن کے مطابق پارٹی کا ہر ورکر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام کیلئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے علاوہ کوئی اور قابل قبول نہیں اور آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے عاجز آچکے ہیں کیونکہ آئے روز ان پر مہنگائی کے ڈرون حملے کئے جاتے ہیں جس کے باعث عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے