پی ٹی سی ایل کو PAF-IAST میں سمارٹ کیمپس کے قیام کیلئے آئی سی ٹی سے متعلق کنٹریکٹ دیا گیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) کو ہری پور میں واقع اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے بہترین و نمایاں مرکز پاک آسٹریا Fachhochschule انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (PAF-IAST) کیلئے جدید ترین آئی ٹی انفراسٹرکچر کوقائم کرنے کیلئے آئی سی ٹی کنٹریکٹ دیا گیا ہے

جمعہ 23 اکتوبر 2020 17:06

پی ٹی سی ایل کو PAF-IAST میں سمارٹ کیمپس کے قیام کیلئے آئی سی ٹی سے متعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) کو ہری پور میں واقع اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے بہترین و نمایاں مرکز پاک آسٹریا Fachhochschule انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (PAF-IAST) کیلئے جدید ترین آئی ٹی انفراسٹرکچر کوقائم کرنے کیلئے آئی سی ٹی کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
ضرار ہشام خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور ڈاکٹر ناصر خان، ریکٹر، PAF-IAST نے ہری پور میں یونیورسٹی کے کیمپس میں کنٹریکٹ پر دستخط کئے۔

دستخطی تقریب میں سیلمان اعوان، جنرل منیجر، ڈیجیٹل سروسز، پی ٹی سی ایل، ڈاکٹر محمد مجاہد ، ایڈوائزر PAF-IAST ، وسیم ہاشمی، ایڈوائزر PAF-IAST کے علاوہ دونوں اداروں کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ انور امجد، ایڈوائزر آئی ٹی، PAF-IAST نے منصوبہ کی اہمیت اور آئی ٹی اور کمیونیکشن کے حوالے سے سہولیات کے تناظر میں یونیورسٹی کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)


پی ٹی سی ایل یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں کیمپس نیٹ ورکنگ اوروائی فائی، سرویلینس، ورچول ڈیسک ٹاپ انفراسٹر کچر ( VDIs)، ڈیٹا سینٹر اور انفارمیشن سیکورٹی کیلئے جدید ترین آئی ٹی انفراسٹرکچر فراہم کرے گا۔ طلباء اور اساتذہ جدید ترین آئی سی ٹی سروسز سے لیس دنیا کی بہترین ٹیکنالوجیزکا استعمال کریں گے۔ پاکستان میں پہلی بار کسی تعلیمی ادارہ میں اپنی نوعیت کے پہلا وائی فائی 6 اور VDI لگایا جارہا ہے ۔


اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ضرار ہشام خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا” PAF-IAST کے ساتھ اس مثالی تعاون کے ذریعے شراکت داری ہمارے لئے باعث مسرت ہے جس کے تحت یونیورسٹی کے کیمپسز جدید ترین آئی ٹی سلوشنز، تیز ترین انٹرنیٹ اور بلاتعطل نیٹ ورک سے مستفید ہوں گے۔پی ٹی سی ایل پاکستان میں تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

قومی ادارہ اور ملک کو مواصلاتی طور پر جوڑے رکھنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل پاکستان میں جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر اینڈ کلاؤڈ ہوسٹنگ کی فراہمی کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔“
دستخطی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر خان، ریکٹر، PAF-IAST نے کہا” جدید ٹیکنالوجی کے قیام کیلئے پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت داری ہمارے لئے باعث خوشی ہے جو تذویراتی تحقیق اور خود انحصاری کیلئے یونیورسٹی کے طویل المدتی منصوبوں کے مطابق ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ساتھ ہماری شراکت داری اپنی نوعیت کے بہترین سلوشنز کی فراہمی میں ایک تاریخی کامیابی ثابت ہوگی جو طلبا اور اساتذہ کو ان کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔“
پی ٹی سی ایل بحیثیت قومی ادارہ تعلیمی شعبہ پر توجہ مرکوز رکھنے کا سلسلہ جاری رکھے گا جو ایک اہم ستون ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے۔