لوگوں کی منفی باتوں سے گھبراتی نہیں ہوں : اقراعزیز

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:50

لوگوں کی منفی باتوں سے گھبراتی نہیں ہوں : اقراعزیز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) اداکارہ اقراعزیز نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کی منفی باتوں سے گھبراتی نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جہاں ان سے نفرت کرنے والے لوگ موجود ہیں وہیں انہیں پیار کرنے والے لوگ بھی موجود ہیں اور وہ انہیں زہادہ ترجیح دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ان کے شوہر اداکار یاسر حسین ایک ذہین انسان ہیں اور انہیں کبھی ان کی ذہانت چرانے کا موقع دیا جائے تو وہ ضائع نہیں جانے دیں گی۔