ننھے گولا کی بات پربھارتی سنگھ آبدیدہ ہوگئیں

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 11:39

ننھے گولا کی بات پربھارتی سنگھ آبدیدہ ہوگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) کامیڈین اور ٹیلی ویژن پرسنالٹی بھارتی سنگھ جن کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت متوقع ہے وہ اس وقت جذباتی ہوگئیں جب ساڑھے تین سالہ بڑے بیٹے گولا نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ چھوٹے بے بی کا اس وقت خیال رکھے گا جب وہ کام پر جائیں گی۔ 41سالہ بھارتی سنگھ نے اس ماہ کے اوائل میں اپنے شوہر ہرش لمباچیا کے ساتھ ایک خوبصو پوسٹ کے ذریعے اپنے دوسرے حمل کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے تازہ ترین یوٹیوب ولاگ میں وہ ڈبڈبائی آنکھوں کے ساتھ نظر آئیں جب ان کے بیٹے لکش سنگھ لمباچیا، جسے وہ پیار سے گولا کہتی ہیں، نے ان سے کہا کہ وہ نومولود بچے کا خیال رکھے گاجس پر بھارتی سنگھ نے پوچھا چھوٹا بے بی کو پیار کروگے نا، جس پر گولا نے کہا ہاں میں کروں گا وہ میرا بیٹا ہے۔ گولا کے اس کیوٹ جواب پر بھارتی سنگھ جذباتی ہوگئیں اور انھوں نے اسکو گلے لگایا اور پوچھا جب میں شوٹ پر جائوں گی تو کیا تم اس کا خیال رکھوگی تو گولا نے کہا ہاں میں اس کا خیال رکھوں گا، جس پر دونوں ماں بیٹے بغلگیر ہوئے اور بھارتی اس دوران اپنے آنسو نہیں روک پائیں۔

واضح رہے کہ بھارتی سنگھ کی ہرش لمباچیا کے ساتھ 2017 میں شادی ہوئی اور انکا پہلا بیٹا لکش سنگھ لمباچیا 3 اپریل 2022 کو پیدا ہوا۔

متعلقہ عنوان :