ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے ایس ایچ او سبزہ زار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے یہ حکم سبزہ زار پولیس کے تشدد کا شکار ہونے والے ایک شہری کی درخواست پر جاری کیا ہے۔ جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سبزہ زار پولیس نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا لہٰذا ایس ایچ او سبزہ زار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا جائے جس پر عدالت نے حکم دیتے ہوئے تھانہ سبزہ زار سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :