Live Updates

بلوچستان حکومت کا اپوزیشن جلسے سے قبل بڑا فیصلہ، دفعہ 144 نافذ کردی

اپوزیشن جماعتوں کو دہشتگردی تھریٹ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، جلسے سے کورونا وائرس پھیلنے کے بھی خدشات ہیں، پی ڈی ایم کو چاہیے جلسہ منسوخ کردے۔ چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:35

بلوچستان حکومت کا اپوزیشن جلسے سے قبل بڑا فیصلہ، دفعہ 144 نافذ کردی
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) چیف سیکرٹری بلوچستان نے دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت کردی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو دہشتگردی تھریٹ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، جلسے سے کورونا وائرس پھیلنے کے بھی خدشات ہیں، پی ڈی ایم کو چاہیے جلسہ منسوخ کردے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن کے جلسے سے متعلق انتظامات اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کے جلسے سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت چیف سیکرٹری بلوچستان نے دفعہ 144نافذ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ دہشتگردوں کے کوئٹہ میں دہشتگردی کے امکانات ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں دہشتگردی تھریٹ کو سنجیدگی سے لے، جلسے کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کے بھی خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

جلسے میں آنے والے قائدین اور شرکاء کو چاہیے کہ کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

سندھ حکومت شرکاء کو ماسک بھی فراہم کرے گی۔ چیف سیکرٹری نے اپیل کی ہے کہ سکیورٹی خدشات ہیں اس لیے پی ڈی ایم کو چاہیے کہ جلسہ منسوخ کردیں۔ چیف سیکرٹری کی ہدایت کے بعد کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ دوسری جانب پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طبل جنگ بج چکا ہے، جلسہ ہرصورت ہوگا، حکومت کا فرض ہے اگر سکیورٹی خدشات ہیں تو جلسے کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ دہشتگردی کا خطرہ ہے تو حکومت جلسے کو سکیورٹی فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر بنائی گئی حکومت کے جانے کے دن قریب آچکے ہیں، کوئٹہ کے جلسے میں بلوچستان کے عوام جعلی وسلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹرز کو پیغام دیں گے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں اگر اسلام آباد جانے کی کال دی گئی تومسلم لیگ(ن) بلوچستان کے کارکن اس میں بھر پور انداز میں شرکت کریں۔ دوسری جانب پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں انتظامات کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیڈیم کے اندر60 ہزار سے زائد لوگ جمع ہوسکتے ہیں، لیکن اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ اسٹیڈیم سے باہر بھی لوگ ہی لوگ ہوں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات