عمران صاحب اگر قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو آٹا چینی چور وزیراعظم نہ ہوتا: مریم اورنگزیب

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:05

عمران صاحب اگر قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو آٹا چینی چور وزیراعظم ..
،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اگر قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو آٹا چینی چور وزیراعظم نہ ہوتا۔وزیراعظم عمران خان کے میانوالی میں خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران صاحب قانون کا اطلاق مشرف، علیمہ باجی ، جہانگیر ترین ، عمران خان سے شروع کیوں نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

اگر قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو آپ کی پوری کی پوری کرپٹ اور آٹا چینی چور کابینہ جیل میں ہوتی شہباز شریف نہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف پر پاپندی لگ چکی ہوتی، قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو بی آر ٹی میں سٹے آرڈر کے پیچھے نہ چھپے ہوتی انہوں نے مزید کہا کہ قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیس میں آپ کو سزا ہو چکی ہوتی، عمران صاحب قاسم اور سلیمان کا لندن کا ایڈریس قوم کو بتائیں اور بتائیں آپ نے اپنے دماغ کا علاج کہاں سے کروانا ہے۔