پی ڈی ایم کے قائدین کو کوئٹہ میں بلٹ پروف گاڑیاں اور سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے ،لیا قت شا ہوا نی

جلسے کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کر لئے گئے ہیںقائدین جس ہوٹل میں مقیم ہیں اسے مکمل کارڈن آف کردیا گیا ہے،کوئٹہ شہر میں دفعہ 144عا ئد کر دی ہے ،مو ٹر سا ئیکل پر ڈبل سوار ی پر پا بند ی ہو گی ،ہسپتا لوں میں ایمر جنسی نا فذ کی گئی ہے ،ترجما ن حکومت بلوچستان

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) تر جمان حکو مت بلو چستان لیا قت شا ہوا نی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے قائدین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں انھیں بلٹ پروف گاڑیاں اور سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے اور جلسے کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کر لئے گئے ہیںقائدین جس ہوٹل میں مقیم ہیں اسے مکمل کارڈن آف کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلسے کے سلسلے میں کوئٹہ شہر میں دفعہ 144عا ئد کر دی ہے اور مو ٹر سا ئیکل پر ڈبل سوار ی پر پا بند ی ہو گی اس کے علا وہ ہسپتا لوں میں ایمر جنسی نا فذ کی گئی ہے ۔

تر جمان نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں داخلے پر 90 روز کیلئے 29 جولائی 2020 کو پابندی عائد کی گئی تھی نوٹیفکیشن کے تحت محسن داوڑ کو ائیر پورٹ سے با ہر جا نے کی اجازت نہیں دی گئی۔