چمن ،عالمی یوم پولیو کے حوالے سے پولیو ہیرو کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : عالمی یوم پولیو کے حوالے سے پولیو ہیرو کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر بااثر شخصیات میں شیلڈ اور تعریفی سرٹیفیکٹ دئیے گئے۔اس موقع پر پولیو کے باعث عمر بھر کیلئے معذور ہونے والے بچوں میں وہیل چئیرز بھی تقسیم کئے گئے جس انھوں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیو احکام کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فاروق شاہ نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے ہم انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں اسلئے والدین کو چاہئیے کہ وہ ہر مہم میں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں تاکہ اس مرض سے چھٹکارا پا سکیں۔ انھوں مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔وہاں پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر احمد خان پریس سیکریٹری امان خان اور کارکن نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :