ج*پنجاب یونیورسٹی نے اولاوالے سیموئیل کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

ؔلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے اولاوالے سیموئیل ایڈینکا ولد ایڈینکا کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’مکئی میں تنے کی سنڈی کی متبادل روک تھام کیلئے دوہرے لچھے داررائبو نیوکلیک ایسڈ کی ممکنہ استعداد کی تحقیق ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالے کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اولاوالے سیموئیل ایڈینکا نائیجیریا کے شہری ہیں جنہوں نے پنجاب Kیونیورسٹی نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس ان مالیکیولر بائیولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ادریس احمد ناصر اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ تبسم کی زیر نگرانی اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔