پبلک ایڈ کمیٹی ضلع غربی کی کوششوںسے ہریانہ کالونی میںگیس پائپ لائن بچھانے کے کام کا آغاز

نئی گیس پائپ لائن کی تنصیب سے علاقہ میں گیس کی عدم دستیابی اور پریشر کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا،عبد القیوم

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع غربی کی کوششیں رنگ لے آئیںہریانہ کالونی میں گھریلواور تجارتی استعمال کے لئے گیس کی عدم دستیابی اور کم پریشر کا مسلہ حل ہونے کے قریب۔ سوئی سندرن گیس کی جان سب سے سابق چیئر مین یوسی 21ہریانہ کالونی عبد القیوم کی نگرانی میں، الصدف موڑ سے N-4 اسٹاپ تک نئی گیس پائپ لائن بچھانے کے کام کا آغاز۔

عوام کی جانب سے گیس کے درینہ مسئلے کے حل پر پبلک ایڈ اور عبد القیوم سے اظہار تشکر۔عبد القیوم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کالونی اور اردگرد کی آبادی میں گیس کی عدم دستیابی اور پریشر کی کمی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔سردیوںمیں تو گیس مکمل غائب ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سوئی گیس حکام سے پے درپے میٹنگز ،احتجاج اور میڈیا پریشر کے نتیجے میں آج علاقے کے لئے 2600میٹرگیس پائپ لائن پر کام کا آغاز ہو گیا ہے اور جلد ہی یہ کام مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو ایک بار پہر نعمت اللہ خان اور مئیر افغانی جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی کے پاس دیانت دار قیادت ،شہر کے مسائل کو سمجھنے والی پبلک ایڈ کی ٹیم اور شہر میں خدمت کا ایک وسیع نیٹ ورک الخدمت کی صورت میں موجد ہے۔اقتدار میں رہتے ہوئے اور بغیر اقتدار کے بھی پبلک ایڈ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے جماعت اسلامی نے ہمیشہ شہر کی خدمت کی ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے حقوق اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی۔عبد القیوم نے اس موقع پرسوئی سندرن گیس کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا ۔