چین میں منعقدہ 128واں عالمی درآمدی و برآمدی میلہ اختتام پذیر

256ممالک اور خطوں سے کاروباری افراد شریک ہوئے. ترجمان شو بنگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 25 اکتوبر 2020 20:31

چین میں منعقدہ 128واں عالمی درآمدی و برآمدی میلہ اختتام پذیر
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اکتوبر ۔2020ء) چین میں منعقدہ 128واں عالمی درآمدی و برآمدی میلہ جسے کینٹن فیئر بھی کہا جاتا ہے ، کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیاکووڈ۔

(جاری ہے)

19 کے باعث رواں برس میلے کا آن لائن انعقاد کیا گیا تھا . جس میں 256ممالک اور خطوں سے کاروباری افراد شریک ہوئے جبکہ مجموی طور پر پانچ کروڑ سے زائد افراد نے میلے کی ویب سائٹ دیکھی میلے کے ترجمان شو بنگ نے عالمی تجارتی سرگرمی کے نتائج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً 26ہزار نمائش کنندگان نے24 لاکھ سے زائد مصنوعات کی نمائش کی جس میں 7 لاکھ30ہزار نئی مصنوعات بھی شامل تھیں. یہ چین کی بیرونی تجارت اور کھلے پن کی مضبوطی کے فروغ کا مظہر ہے۔

میلے کے دوران لائیو براڈ کاسٹ کے ذریعے ”ڈیجیٹل تبدیلی“کو بھرپور فروغ ملا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 128ویں کینٹن فیئر کا انعقاد چین کی جانب سے عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کے لیے عملی اقدامات کا مظہر ہے جس سے عالمگیر اقتصادی اور تجارتی بحالی کو ایک نئی قوت ملے گی.

متعلقہ عنوان :