محبان پاکستان فائونڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان بہاری مسلمان تاریخ کے آئینے میں اورنگی ٹائون میں منعقد ہوا

بہاریوں کے ساتھ بہت سے معاملات میں بالخصوص شناختی کے اجرامیں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ،جوانتہائی افسوناک بات ہے ،جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد

اتوار 25 اکتوبر 2020 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) محبان پاکستان فائونڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان بہاری مسلمان تاریخ کے آئینے میں اورنگی ٹائون سیکٹر 16میں منعقد ہوا ،جس سے سابق چیف جسٹس وجیہ الدین احمد پاک فضائیہ کے عالمی شہرت یافتہ شاہین ایم ایم عالم کے بھائی ممتاز عالم ودیگرمقررین نے سانحہ بہار1946کو تحریک پاکستان کاایک دردناک باب قرار دیا ،جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بہاریوں کے ساتھ بہت سے معاملات میں بالخصوص شناختی کے اجرامیں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ،جوانتہائی افسوناک بات ہے ،بہاری برادری نے قیام پاکستان کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا ،اس موقع پر اپنے خطاب میں ممتاز انصاری نے کہا کہ قیام پاکستان کا معرکہ ہویا 1971میں دفاع پاکستان کا معرکہ ہم ہر معرکے میں سرخرو رہے ،لیکن آج پاکستان میں ہماری حب الوطنی اور پاکستان پرستی کی ناقدری کی جارہی ہے ،میجرریٹائرڈمسرت عبدالخالق اور میجرعامر رحمن سید نے اپنے خطاب میں بہاری برادری کو متحد ہوکر اپنے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنے پر زور دیا جبکہ ممتازعالم نے اپنے صدارتی خطاب میں سانحہ بہار 1946اور سانحہ مشرقی پاکستان میں بہاریوں کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔