پاکستان، افغانستان میں امن کا خواہاں ہے‘ڈاکٹر معید یوسف

پیر 26 اکتوبر 2020 02:00

پاکستان، افغانستان میں امن کا خواہاں ہے‘ڈاکٹر معید یوسف
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2020ء) : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو افغانستان کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز کے مطابق وفد نے افغانستان اور خطے میں امن اور سلامتی کے بارے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر معید یوسف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ افغان پارلیمانی وفد نے افغانستان کے امن و استحکام میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی تعلقات اور عوام سے عوام کے مابین روابط میں مزید بہتری آئے گی۔ ڈاکٹر معید یوسف نے افغان وفد کے ساتھ گفتگو کے دوران کابل میں ایک تعلیمی ادارے پر خودکش حملے کی بھی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔