کراچی کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

پیر اکتوبر 17:29

کراچی کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) کراچی کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں۔شملہ مرچ درجہ دوئم 202 کے بجائے 240 روپے فی کلو جبکہ شملہ مرچ درجہ اول 343 کی جگہ 600 روپے تک فی کلو میں فروخت ہو رہی۔

(جاری ہے)

ٹماٹر درجہ دوئم 153 کے بجائے 200 روپے اور ٹماٹر درجہ اول 233 کے بجائے 350 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا۔ مٹر 203 روپے کے بجائے 350 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے۔اسکے علاوہ پھول گوبھی 73 کے بجائے 120 روپے، بند گوبھی 103 کے بجائے 140 روپے اور بھنڈی 93 کی جگہ 140 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :