عید میلادالنبی کی آمد،جہلم میں انتہائی خوبصورت میلاد مصطفی کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 17:31

عید میلادالنبی کی آمد،جہلم میں انتہائی خوبصورت میلاد مصطفی کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) عید میلادالنبی کی آمد،جہلم میں انتہائی خوبصورت میلاد مصطفی کا انعقاد،محفل میلاد میں عیدمیلاد النبی کے حوالے سے نعتوں کے خوبصورت گلدستے پیش کیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جہلم کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شہباز احمد ،چوہدری محمد کلیم شہباز، چوہدری اسرار احمد ،چوہدری کاشف ،چوہدری عامر نواز نے عیدمیلادالنبی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ایک خوبصورت محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں علماء،طلباء، مذہبی رہنماؤں کے علاوہ تاجروں کی طرف سے صدر مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ محمد عارف چوہدری ، راجہ عباس سعید ،ڈاکٹر سرفراز منہاس،حاجی اسلم مغل،مظہر اکرام کے علاوہ نبی کے پروانوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس تقریب میں ارسلان عطاری نے تلاوت کلام پاک پیش کی جبکہ انہوں نے نعت رسول مقبول بھی پڑھی اس کے علاوہ مشہور نعت خوان ملک ظفر اقبال چشتی،سجاد علی ،الحاج شہزاد حنیف مدنی نے نعتوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا جبکہ ممتاز عالم دین مولانا خضرالاسلام نقشبندی نے نبی پاک کی سیرت کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جبکہ ان کا انداز بیان اتنا خوبصورت تھا کہ تمام لوگ نبی پاک کے امتی کے ناطے سے اشکبار آنکھوں سے ان کی تقریر سنتے رہے جسے انہوں نے موتیوں میں پرو کر لوگوں کو پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :