Live Updates

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کابینہ تشکیل اور گورننس کے حساس معاملات پر بانی سے رہنمائی لینا لازمی ہے، درخواست میں استدعا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 17 اکتوبر 2025 14:18

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ  نے عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ سید علی بخاری کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ صوبائی کابینہ مشاورت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، عمران خان اس وقت سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قید ہیں، وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ پنجاب کو ملاقات کیلئے پہلے ہی درخواست دی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں کہا گیا کہ کابینہ تشکیل اور گورننس کے حساس معاملات پر بانی سے رہنمائی لینا لازمی ہے، قانونی و اخلاقی طور پر پیٹرن انچیف سے مشاورت ضروری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمرا خان سے فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، مستقبل میں بھی وقتاً فوقتاً ملاقات کی اجازت ملنی چاہئے۔ یاد رہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 2 گھنٹے تک انتظار کے بعد داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے تھے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات