سونا ریکارڈ مہنگا، فی تولہ کی قیمت میں 14ہزار روپے سے زائد کا ضافہ

22 قیراط کا 10 گرام سونا 11 ہزار 82 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 87 روپے تک پہنچ گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 17 اکتوبر 2025 14:39

سونا ریکارڈ مہنگا، فی تولہ کی قیمت میں 14ہزار روپے سے زائد کا ضافہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) ملک میں سونا ایک بار پھر تاریخی بلندی پر جا پہنچا، فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 141 ڈالر مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے کے بڑے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا، جو گزشتہ کاروباری روز 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے تھا۔

اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا 12 ہزار 89 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کا ہوگیا، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے تھا، جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 11 ہزار 82 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 87 روپے تک پہنچ گیا، جو پہلے 3 لاکھ 48 ہزار 5 روپے تھا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 141 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ فی اونس 4 ہزار 358 ڈالر ہوگئی، جو گزشتہ روز 4 ہزار 217 ڈالر تھی۔

اسی طرح فی تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 167 روپے بڑھ کر 5 ہزار 504 روپے ہوگئی، جو پہلے 5 ہزار 337 روپے تھی، جبکہ 10 گرام چاندی 143 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 718 روپے ہوگئی، جو گزشتہ روز 4 ہزار 575 روپے تھی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.67 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس 54.17 ڈالر تک جا پہنچی۔