دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہی: ‘ ماریہ واسطی

پیر 26 اکتوبر 2020 20:09

دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہی: ‘ ماریہ واسطی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ، انسان اپنے اخلاق اور کردار سے مقام بناتا ہے ، دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں تو خوشیاں خود بخود آپ کی جھولی میں آجائیں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ انسانی تاریخ میں فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوئی ہے ، جھوٹ کتنا بھی خوبصورت ہو ہار ہمیشہ اس کا مقدر بنی ہے ۔

ہم سب لوگوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور بلا وجہ جھوٹ کی عادتیں اور منافقت جیسی لعنت کو چھوڑ دینا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ جس کو خدا عزت دے تو سب کا فرض ہے کہ وہ بھی اس کی عزت کریں ۔ میں جس مقام پر ہوں اس میں میری بڑی محنت شامل ہے اور اس کے ساتھ اپنے سینئرز کی عزت بھی کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات نے مجھے ہر اس چیز سے نوازا جس کی میں نے خواہش کی ۔

متعلقہ عنوان :