میرے گھر والے ایک ہی علیزے کو برداشت کر سکتے تھے اس لئے کوئی بہن نہیں، علیزے شاہ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 22:57

میرے گھر والے ایک ہی علیزے کو برداشت کر سکتے تھے اس لئے کوئی بہن نہیں، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) اداکارہ علیزے شاہ چائلڈ سٹار نازیبہ زینب کے ساتھ موازنے پر بھڑک اٹھیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علیزے نے کہا کہ میرے گھر والوں کو پتہ تھا کہ وہ ایک ہی علیزے کو برداشت کر سکتے ہیں تو میں صرف ایک ہی تھی، میری کوئی بہن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے برا اس چیز کا لگ رہا ہے کہ کہ بہت باصلاحیت اور خوبصورت نئے آنے والوں کا مسلسل مشہور شخصیات سے موازنہ کیا جا رہا ہے، ان کی اپنی شناخت اور ٹیلنٹ ہے تو کیوں ان کا موازنہ دوسروں سے کیا جائی ۔

اداکارہ نے کہا مجھے اپنا وقت یاد آتا ہے جب میں انڈسٹری میں آئی تھی تو میرا موازنہ بھی معروف شخصیات سے کیا جاتا تھا، اور مجھے یہ برا لگتا تھا، کیونکہ میں اپنی پہچان بنانے آئی تھی، اس لیے نئے آنے والے فنکاروں کا کسی دوسرے سے موازنہ بند کیا جائے اور ان کی انفرادی پہچان کو قبول کیا جائے۔

(جاری ہے)

علیزے شاہ کہا کہ میں تو لوگوں کو اتنی بری لگتی ہوں تو پھر یہ لوگ ہر دوسرے دن میرے بارے میں کیوں باتیں کرتے ہیں۔ میرا موازنہ کسی بھی دوسرے شخص سے کرنا بند کریں اس کی کیا ضرورت ہی ہاں میں خود سے محبت کرتی ہوں، اس لیے آپ بھی دوسروں سے نہیں اپنے آپ سے محبت کریں اپنے بارے میں سوچیں، آپ کو بھی کسی پلاسٹک سرجری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی آپ بھی میری طرح خوبصورت ہوجائیں گے۔