وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پشاور دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ کی شدید مذمت

دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، بیان

منگل 27 اکتوبر 2020 13:46

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پشاور دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پشاور دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پشاور میں مدرسے کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا ، دھماکے کے نتیجے میں متعدد بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع پر دل گرفتہ ہوں ۔

وزیر خارجہ نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ،۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ دہشتگردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے ۔وزیر خارجہ نے اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت، بلندی درجات اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی