ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی اویس علی ایڈووکیٹ کے گھر پر حملے کی مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 15:01

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی اویس علی ایڈووکیٹ کے گھر پر حملے کی مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اویس علی بھٹہ ایڈووکیٹ کے قصور میں واقع گھر پ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ملزمان تا حال آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں اور پولیس انکے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور ملزمان کی فی الفور گرفتاری کے لئے اقدامات کریں اور اویس علی بھٹہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔