کورونا وائرس، کیسز 43817289 ہو گئے، موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 65 ہزار 110 ہو گئیں

منگل 27 اکتوبر 2020 21:02

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 38 لاکھ 17 ہزار 289 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 65 ہزار 110 ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 4 لاکھ 51 ہزار 818 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 79 ہزار 103 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 22 لاکھ 361 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد ا?بادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 31 ہزار 45 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 89 لاکھ 62 ہزار 783 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 28 لاکھ 97 ہزار 914 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 611 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 58 لاکھ 33 ہزار 824 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد ا?بادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 19 ہزار 535 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 79 لاکھ 46ہزار 429 ہو گئی۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 57 ہزار 451 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 54 لاکھ 11 ہزار 550 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 26 ہزار 589 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 774 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبائ سے مجموعی اموات 35 ہزار 18 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 11 لاکھ 65 ہزار 278 رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبائ سے اموات 35 ہزار 31 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 56 ہزار 498 مصدقہ متاثرین سامنے ا?ئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 29 ہزار 301 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 2 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 348 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ 25 ہزار 52 ہو چکی ہے۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 89 ہزار 171 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 95 ہزار 326 ہو گئے۔برطانیہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں اس سے اموات 44 ہزار 998 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 8 لاکھ 94 ہزار 690 ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 23 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 313 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 232 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد ا?بادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے ا?یا تھا، چین اس فہرست میں 54 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 826 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔