دو روزہ سیمینار دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں موثر ثابت ہوگا، اسد قیصر

ضمنی اجلاسوں میں دی گئی تجاویز پر دونوں ممالک عمل درآمد یقینی بنائیں گے،مسائل دور ہونے سے تجارت و سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ متوقع

منگل 27 اکتوبر 2020 23:14

دو روزہ سیمینار دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کی راہ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دو روزہ سیمینار دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں موثر ثابت ہوگا۔ منگل کو پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم 2020 کے دو روزہ سیمینار اختتامی سیشن سین اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ دو روزہ سیمینار دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں موثر ثابت ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ سیمینار سے نہایت ہی معلوماتی اور امید افزاں تجاویز سامنے آئیں ۔ انہوںنے کہاکہ ضمنی اجلاسوں کو زیادہ وقت دیا گیا تاکہ دونوں ممالک کے تاجر و سرمایہ کار اور کاروباری حضرات تمام مسائل سے آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ضمنی اجلاسوں میں دی گئی تجاویز پر دونوں ممالک عمل درآمد یقینی بنائیں گے،مسائل دور ہونے سے تجارت و سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کو ممکنہ حد تک موثر اور باسہولت بنانا پاکستان کا وژن ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ دونوں ممالک تجارت و سرمایہ کاری کے ذریعے ملک اور عوام کی معاشی ترقی یقینی بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سیمینار میں دی گئی ٹھوس سفارشات پر عمل درآمدن یقینی بنا کر دونوں ممالک بہتر مستقبل کے لیے مستفید ہوسکتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین درآمدات اور برآمدات میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہورںنے کہاکہ افغانستان سے سیمینار میں شرکت کرنے والے افغان پارلیمنٹرین ، سرمایہ کاروں ، تاجروں اور بزنس کمیونٹی کا تہ دل سے شکر گزار ہوں۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستانی پارلیمنٹرین سرمایہ کار، تاجروں اور کاروباری حضرات کا بھی مشکور ہیں۔