پیرس میں دو مختلف مقامات پر بارودی مواد ملنے کی اطلاعات، پولیس نے علاقے خالی کروا دیے

ایفل ٹاور اور آرک ڈی ٹریومف نامی عمارت کے قریب سے بارودی مواد ملنے کی اطلاعات ملنے کے بعد پولیس نے دونوں علاقے خالی کروائے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 27 اکتوبر 2020 21:46

پیرس میں دو مختلف مقامات پر بارودی مواد ملنے کی اطلاعات، پولیس نے علاقے ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) فرانس میں دو مختلف جگہوں پر بارودی مواد ملنے کی اطلاعات کے بعد پولیس نے ہنگامی طور پرعلاقے کو خالی کروا دیا۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں ایفل ٹاور اور آرک ڈی ٹریومف نامی عمارت کے قریب سے بارودی مواد ملنے کی اطلاعات ملنے کے بعد پولیس نے دونوں علاقے خالی کروا دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایفل ٹاور کے قریب سے بارودی مواد سے بھرا بیگ ملا ہے جبکہ آرک ڈی ٹریومف کے قریب بم ملنے کے بعد علاقے کو خالی کروا دیا گیا۔

پیرس کے ایفل ٹاور کے قریب سے ہتھیاروں سے بھرا بیگ ملنے کی اطلاعات پولیس کو ملیں جس کے بعد پولیس نے اردگرد کا علاقہ خالی کروا کر تلاشی شروع کر دی، تلاشی کے دوران آرک ڈی ٹریومف کی عمارت کے قریب بم نصب ہونے کا شبہ ہوا، جس کے بعد ایفل ٹاور اور آرک ڈی ٹریومف سے ملحقہ پارک کو خالی کروایا گیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

لوگوں کی پارک سے ہنگامی طور پر نکلنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پیرس میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، واقعے کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

پولیس نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، بارودی مواد ملنے کے بعد پولیس نے آس پاس کے علاقوں میں نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا ہے اور ایفل ٹاور سے ملحقہ علاقوں میں آمد و رفت پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :