فلاڈیلفیا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر پرتشدد مظاہرے

گورنر پنسلوانیا نے فلاڈیلفیا شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈ ٹروپس کی تعیناتی کا اعلان کردیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 14:58

فلاڈیلفیا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر پرتشدد مظاہرے
فلاڈیلفیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص والٹر ویلیس جونیئر کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلاڈیلفیا میں جاری مظاہروں میں 30 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے 90 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔گورنر پنسلوانیا نے فلاڈیلفیا شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈ ٹروپس کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے کہ فلاڈیلفیا میں پیر کے روز27 سالہ سیاہ فام والٹر ویلیس جونیئر نامی شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔