تعلیمی اداروں میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:51

تعلیمی اداروں میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر ہر صورت عمل درآمد ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کا اچانک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈومیلی ،اس موقع پر اے سی سوہاوہ شرجیل شاہد بھی موجود تھے۔ڈی سی راؤ پرویز اختر نے کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کی،بچوں سے سوالات کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اخترگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈومیلی کا دورہ کیا، وہاں مختلف کلاس رومز میں گئے ، حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی پیروی کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے تدریسی عمل کے دوران سماجی فاصلہ بارے چیکنگ کی، کلاس رومز میں ماسک کا استعمال اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر اظہار اطمنان کیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :