وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کی دورہ چترال کے دوران سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تردید

جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:30

وزیر اعظم کے معاون خصوصی  ذوالفقار بخاری کی  دورہ چترال کے دوران سرکاری ..
اسلام آباد۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اپنے دورہ چترال کے دوران سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کی سختی سے تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ذاتی خرچ پر 30ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے سلسلہ میں آفیشل دورہ پر چترال گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کی یہ سرمایہ کاری ریجن کا نقشہ تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :