جیکب آباد ، گندگی کیس کی سماعت ،ایڈ منسٹریٹر کے بجائے عدالت میں چیف سینیٹری انسپکٹر پیش ،درخواست گذار وکیل کا اعتراض

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:57

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) جیکب آباد کی عدالت میں گندگی کیس کی سماعت ،ایڈ منسٹریٹر کے بجائے عدالت میں چیف سینیٹری انسپکٹر پیش ،درخواست گذار وکیل کا اعتراض ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گندگی اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر داخل درخواست پر فرسٹ سول جج امتیاز لاکھیر کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں عدالت کے مقرر کردہ کمشنر زین ابڑو نے کہا کہ چند وارڈس رہتے ہیں جن کادورہ کرکے صفائی اور دیگر سہولیات کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کر سکوں گا مہلت دی جائے جس پر عدالت نے اجازت دی اس دوران درخواست گذار وکیل طاہر رند نے متعلقہ حکام کے پیش نہ ہونے کی نشاندہی کی کیس کی سماعت پر بلدیہ ایڈ منسٹریٹر کی جگہ چیف سینیٹر عدالت میں پیش ہوا تھا شہر کی صفائی کے متعلق رپورٹ مکمل نہ ہونے پر کیس کی سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :