پشاور سپورٹس فیسٹول تین نومبر سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا، تحسین الله

ٹیبل ٹینس،لان ٹینس،سکواش،بیڈمنٹن کے علاوہ رسہ کشی،سائیکلنگ،جوڈو،جوجیسواوکراٹے کے ایونٹس شامل ہیں، ڈی ایس او پشاور

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:28

پشاور سپورٹس فیسٹول تین نومبر سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاورکے زیراہتمام اپنی نوعیت کامنفرد سپورٹس گالاتین تاچھ نومبر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میںمنعقدہوگاجس میں کل نو مردوخواتین مقابلوںمیں کھلاڑی اپنی صلاحیتوںکے جوہردکھائیںگے۔ ]پشاورسپورٹس گالا کے سلسلے میں انتظامیہ کمیٹی کااہم اجلاس ڈی ایس اوپشاورتحسین اللہ کی زیرصدارت قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوااجلاس میں ارگنائزنگ سیکرٹری جعفرشاہ کے علاوہ کفایت اللہ،تاج محمد ،خالد نور،حاجی امجد،وقارخان،منورزمان،تحسین خان،شیری، عالمزیب خان بھی موجود تھے اجلاس کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس اوتحسین اللہ نے بتایاکہ تین نومبرتاچھ نومبر منعقد ہونے والے سپورٹس گالا میں چاریکٹس گیمزٹیبل ٹینس،لان ٹینس،سکواش،بیڈمنٹن کے علاوہ رسہ کشی،سائیکلنگ،جوڈو،جوجیسواوکراٹے کے ایونٹس شامل ہیںجن میںمرد کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ خواتین اورویڑن کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب ایک رنگارنگ تقریب ہونگے جس میں میڈیا کے لیے رسہ کشی کامقابلہ بھی رکھاگیاہے چیف سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیاز مہمان خصوص ہو نگے۔جبکہ سیکرٹری سپورٹس عابدمجید، ،ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک ویگراعلی شخصیات بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہونگین۔آتش بازی کابھی مظاہرہ تقریب میں شامل ہے انہوںنے بتایا جلد ہی انٹرکلب ہاکی،فٹبال ،والی بال ،فٹسال اوردیگر ایونٹس کابھی پروگرام ترتیب دیاگیاہے یہ تمام مقابلے نومبرمیں ہی کرائے جائیں گے۔کسی بھی کھیل کے ساتھ امیتازی سلوک نہیں کیاجائے گا۔