12ربیع الاول پر سکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے افسران واہلکار فیس ماسک کو یونیفارم کا حصہ سمجھیں ‘ آئی جی پنجاب
آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی میں تاخیرنہ کی جائے ‘ انعام غنی
جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:34
(جاری ہے)
انہوں نے مزیدکہاکہ حساس اضلاع میں جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس لازمی استعمال کئے جائیں اور اہم مساجد ، درباروں اور مذہبی مقامات کے گردو نواح میں سرچ ، سویپ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ عید میلاد النبی ؐ کے سیکیورٹی انتظامات کرتے وقت جلوسوں کے منتظمین، مقامی علماء ، اور سول سوسائٹی کی موثر تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے اور آتشبازی و ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کو مزیدسخت اور گذرنے والی تمام گاڑیوں کی فوٹیج ریکارڈ میں محفوظ ہوتاکہ بوقت ضرورت اس سے استفادہ کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میںایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان ،سی سی پی او لاہور سمیت تمام آرپی اوز نے اپنے اضلاع میں جشن عید میلاد النبیؐکے سیکیورٹی انتظامات بارے آئی جی پنجاب کو آگاہ کیا ۔کانفرنس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے صوبہ بھر میںلگ بھگ 1100محافل اور 2317جلوس نکا لے جائیں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے قریبا60ہزار افسران واہلکاراور قومی رضاکارسیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے جبکہ حساس مقامات پر منعقدہ محافل اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 187واک تھرو گیٹس،8344 میٹل ڈیٹیکٹرز، 2654سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال کئے جائیں گے ۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ عید میلاد النبی ؐ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو انکی ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق موثر طور پر بریف بھی کیا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض مزید تندہی ، فرض شناسی اورہائی الرٹ ہو کر سر انجام دے سکیں ۔کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اورایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.