راولپنڈی،ڈکیتی اور قتل کی سنگین واردات میں ملوث کیٹیگری(ای)کے اشتہاری مجرم سمیت 2 مجرم گرفتار

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ڈکیتی اور قتل کی سنگین واردات میں ملوث کیٹیگری(ای)کے اشتہاری مجرم سمیت 2 مجرم گرفتار کرلئے گئے ڈکیتی اور قتل کی سنگین واردات میں مطلوب کیٹیگری(ای) کے اشتہاری مجرم محمد یوسف کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر سال 2019 میں مال پلازہ سے نعمت خان اور اس کے ماموں سے 1لاکھ 40 ہزارامریکن ڈالر چھینے تھے، مزاحمت پر اشتہاری مجرم نے فائرنگ کر دی جس سے اس کا اپنا ساتھی سخاوت علی موقع پر ہلاک ہوگیا تھا، مجرم کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کیا جس کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کیا گیا،اشتہاری مجرم سے درست شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ تھانہ نصیرا ٓباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(ای)کے اشتہاری مجرم قادر خان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماراتو اس دوران ملزم کمال ناصر خان نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی جس پر نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کمال ناصر خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔