۵کوٹ لانگو،سابق وزیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے قلات میں کمسن بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی سخت مذمت

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:25

کوٹ لانگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) سابق وزیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے کمسن عمران کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیطان صفت انسانوں نے جس درندگی کا مظاہرہ کرکے کمسن عمران کو شہید کیا ہے یہ پورے معاشرے کا فرض بنتا ہے کہ یہ درندے جہاں بھی ہوں انہیں ڈھونڈ کرکے حکومت کے حوالے کریں تاکہ ان کو سخت سخت سزا دیکر معاشرے سے لئے عبرت کا نشان بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالق آباد لوک میں ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ زیادتی کے مجرم انسان کہلانے کے قابل نہیں ان کے لئے ایسا قانون بنایا جائے کہ ان کو گرفتار کرکے سدھا بیچ چوراہے پر لوگوں کے سامنے لٹکایا جائے تاکہ ان جیسے شیطانوں کو دیکھ دوسرے عبرت پکڑیں اور اس طرح کی گھنائونی حرکت کرنے کا سوچ بھی نہ سکیں ان کمسن عمران کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے حکومت اور ان کے خاندان کے لئے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیںانہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی ان درندہ صفت شیطانوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کرے اور حکومت کا بھی ہر ذمہ دار کمسن شہید عمران کو اپنا بیٹا سمجھ کر اس کے قاتلوں کو گرفتار کریں اور سخت سے سخت عبرتناک سزا دیں ۔

متعلقہ عنوان :