جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 12/ربیع الاول کو نشتر پارک میںمنعقد ہونے والے جلسہ کی جھلکیاں

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) نشتر پارک میں حسب رو ایت نما ز عصر اور مغر ب با جما عت ادا کی گئیں۔نشتر پارک کے میدان میں حسب روایت نما ز عصر اور مغر ب با جماعت ادا کی گئیں۔جبکہ اسٹیج پر بھی نما ز عصر اور نما ز مغر ب با جماعت ادا کی گئیں۔سانحہ نشتر پارک کے شہدائے میلاد النبی ﷺ کی دینی،ملی،قومی،سماجی،سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

سانحہ نشتر پارک کے شہدا کی دینی،ملی،قومی،سماجی،سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔شہدا کے ایصال ثواب کیلئے جما عت اہلسنت پاکستان کے تحت ملک بھر میں فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔عالم اسلام، پاکستان کی سلامتی،ترقی،خوشحالی،امن کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

متعدد تنظیما ت جما عت اہلسنت پاکستا ن کر اچی سمیت انجمن طلبہ اسلام، پاکستان سنی تحریک،،تحریک لبیک پاکستان، سنی تحریک،انجمن قمر الاسلام سلیما نیہ، انجمن انوارالقادریہ،جمعیت علما پاکستان، سنی جماعت القرا،سنی علما کو نسل،برکاتی فانڈیشن،مولانااوکاڑوی اکادمی العالمی،المصطفی ویلفیئر سوسائٹی،شیڈفاونڈیشن،انجمن نوجوانان اسلام،تحریک عوام اہلسنت، بز م رضا،میمن گجراتی سپریم کونسل،پاکستان سنی موومنٹ،مر کزی انجمن جشن عید میلاد النبی،مجلس درس،جماعت سیفیہ نقشبندیہ،انجمن ضیائے طیبہ،سلطان حق با ہو ٹر سٹ، تحریک لبیک اسلام،تنظیم ائمہ خطبا اہلسنت، ادارہ الفیضان،صو فی فا نڈیشن پاکستا ن،صو فی غلام نبی میمو ریل سو سائٹی، نو رالقرآن انٹرنیشنل،پاکستان فلاح پا رٹی،مصطفائی تحریک،ادارہ تحقیقات اما م احمد رضا،دارالعلوم امجدیہ عالمگیر روڈ کراچی،دارالعلوم محمدیہ غوثیہ،دارالعلوم حامدیہ رضویہ گلستان جوہر،ادارہ معارف القرآن،جامعہ حنفیہ غوثیہ،دارالعلوم قادریہ رضویہ ملیر،جمعیت اشاعت اہلسنت،تنظیم السعید،دارالعلوم غوثیہ شیرازیہ، دارالعلوم حنفیہ رضویہ،دارالعلوم نوریہ رضویہ،دارالعلوم قمر العلوم فریدیہ رضویہ،جامع الاسلامیہ حنفیہ، جامع سراج العلوم نوریہ،مدرس المصطفی،واڈلا سید جماعت، بشر حافی فانڈیشن سمیت 300کے قریب جما عت اہلسنت سے رجسٹر ڈ میلا د انجمنو ں اور کراچی ڈویژن کے چھ اضلاع کی مسا جد، مد ارس، خا نقاہو ں، میلا د انجمنوں کے جلوس نکالے گئے۔