جنت مرزا کی چھوٹی بہن نے سوشل میڈیا پر سنگ میل عبور کرلیا

میں تمہاری اس کامیابی پر بہت خوش ہوں ،اب خوشی کے موقع پر تم مجھے پارٹی دو، جنت مرزا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:32

جنت مرزا کی چھوٹی بہن نے سوشل میڈیا پر سنگ میل عبور کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم کے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بڑی بہن جنت مرزا کے نقش قدم پر چلنے والی ٹک ٹاکر علشبہ انجم کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ملین یعنی 10 لاکھ فالوروز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ بھی اپنی بڑی بہن جنت مرزا کی طرح لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

چھوٹی بہن کی کامیابی پر جنت مرزا نے اٴْنہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں علشبہ انجم کے انسٹاگرام اکائونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔انسٹا سٹوری میں سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں تمہاری اس کامیابی پر بہت خوش ہوں اور اب اس خوشی کیموقع پر تم مجھے پارٹی دو‘۔

متعلقہ عنوان :