سیالکوٹ ،والدہ کی جانب سے قحبہ خانہ چلانے کا بیرون ملک مقیم باپ کو بتانے پر بیٹے کو قتل کر دیا گیا

پیر 2 نومبر 2020 15:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2020ء) والدہ کی جانب سے قحبہ خانہ چلانے کا بیرون ملک مقیم باپ کو بتانے پر بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ اڈا پسروریاں کا رھائشی علی رضا 10 سال بعد بیرون ملک سے واپس آیا تو اس کو معلوم ہوا کہ اس کا بیٹا نذیر احمد غائب ہے اور اس کا پتہ نہیں چل رہا تو باپ کو تشویش لاحق ہوئی اور اس نے اس سلسلہ میں اپنے بیٹے کی تلاش شروع کر دی تو اس کو 12 سالہ بیٹے نذیر کی تشدد زدہ لاش نہر سے ملی۔

(جاری ہے)

جس بچے کی لاش ملی ہے اس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی والدہ فرح ناز نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں قحبہ خانہ کھول رکھا تھا بلکہ اس نے اپنی 13 سالہ بیٹی کو ایک بااثر شخص شکیل اقبال گھمن کے پاس لے جا کر زبردستی زنا کروایا تھا۔والدہ کی جانب سے چلائے جانے والے مبینہ قحبہ خانہ کے بارے میں بیٹے نے اپنے والد کو بیرون ملک آ گاہ کیا تھا جبکہ فرح ناز اپنا گھر چھوڑ کر غائب ہو گئی اور علی رضا جو کہ نذیر کا والد ہے اس نے بتایا کہ پولیس اس کے ساتھ تعاون نہ کر رہی ہے اور وہ انصاف کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھارہاہے جبکہ ملزمان طاقتور اور بااثرہیں۔