شوکت عزیز کیخلاف غیر قانونی تعیناتی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

بدھ 4 نومبر 2020 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2020ء) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شوکت عزیز وغیرہ کے خلاف غیر قانونی تعیناتی کیس میں بغیر کاروائی سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود اور وکیل صفائی امجد اقبال قریشی جبکہ شریک ملزم لیاقت علی جتوئی کی طرف سے احمد سیال عدالت پیش ہوئے اس موقع پر شریک ملزمان غلام نبی منگریو، عمر فاروق ،یوسف میمن اور بشارت حسین بشیر عدالت میں موجودتھے، عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کیلئے سماعت16 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔