زرعی خودکفالت حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کریں 'ظاہر ا خٹک

ہفتہ 7 نومبر 2020 13:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2020ء) ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کوہاٹ ظاہر ا خٹک نے کہاکہ خیبرپختونخوا زرعی خودکفالت حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی نگرانی میں زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کریں اور زرعی انقلاب لائیں'ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا'انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت محکمہ زراعت کوہاٹ نے امسال 700ایکٹر اراضی پرکینولہ سرسوں کاشت کیا ہے اور اس طرح گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے ہر ایک زمیندار کو خصوصی پیکیج(1200روپے فی50کلوتھیلا) رعائتی نرخ پر 2400ایکڑ کا رقبہ کاشت کرے گا۔

(جاری ہے)

جس سے نہ صرف فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ زمینداروں کو فی تھیلا 1200روپے بھی فائدہ ہوگا اسی پراجیکٹ کے تحت گندم میں مختلف جڑی بوٹیاں مار ادویات بھی رعایتی نرخ پر تقسیم ہوں گے۔