دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 10 نومبر 2020 12:32

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 27600کیوسک اور اخرج65000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 5000کیوسک اور اخراج 5000 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد7300 کیوسک اور اخراج42000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد6900کیوسک اور اخراج2000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد74300کیوسک اور اخراج0 6680کیوسک،چشمہ آمد69700کیوسک اوراخراج 60000کیوسک، تونسہ آمد58100کیوسک اور اخراج 47600 کیوسک، پنجند آمد8100 کیوسک اور اخراج 3300 کیوسک، گدو آمد 46700کیوسک اور اخراج 38600کیوسک، سکھر آمد31700کیوسک اور اخراج7000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد7900کیوسک اور اخراج 1000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، پانی کی موجودہ سطح1514.46 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.056 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1200.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.335 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔