کورونا: اسلام آباد کے مزید 5 تعلیمی ادارے سیل

کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 5 تعلیمی ادارے سیل کردئیے گئے

جمعرات 12 نومبر 2020 14:36

کورونا: اسلام آباد کے مزید 5 تعلیمی ادارے سیل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 5 تعلیمی ادارے سیل کردئیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلامآباد کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایک تعلیمی ادارے کو دوبارہ سیل کر دیا گیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ کیمپس ایف 7 فور میں کورونا کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز لکھوال میں 2 کیسز، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز نلور میں 2 کیسز، اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی ٹین ون میں 2 کیسز اور اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز جی 7 تھری-ون میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے تمام تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ کورونا کیسز کے سامنیآنے پر اب تک اسلام آباد میں 79 تعلیمی ادارے سیل کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :