جرمنی میں کورونا انفیکشنز کا نیا ریکارڈ،23ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ

جرمنی میں کسی ایک دن کے دوران متاثر ہونے والوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعدادہے،رپورٹ

جمعہ 13 نومبر 2020 14:01

جرمنی میں کورونا انفیکشنز کا نیا ریکارڈ،23ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2020ء) جرمنی میں کسی ایک دن کے دوران نئے کورونا انفیکشنز کی تعداد ایک نئے ریکارڈ تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن کے متعدی امراض کے تحقیقی ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23 ہزار پانچ سو بیالیس نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ یہ کسی ایک دن کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک جرمنی میں سات لاکھ اکاون ہزار انفیکشنز کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ کووڈ انیس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 12 ہزار دو سو ہو چکی ہے۔