سی پی ڈی آئی نے پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی
ہفتہ 14 نومبر 2020 21:50
(جاری ہے)
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئیرحمت اللہ کھیتران نے کہا کہ سی پی ڈی آئی ہمیشہ بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کیلئے کوشاں رہی ہے۔گذشتہ ایک دہائی سے سی پی ڈی آئی، پاکستان کے مختلف اضلاع میں بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کا جائزہ لے رہی ہے لیکن رواں سال وفاقی اورصوبائی سطح پر اس عمل کا جائزہ لیا گیا ہے۔
یہ رپورٹ نہ صرف پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال کا جائزہ لے گی بلکہ اس سییہ اندازہ لگانے میں بھی مدد ملے گی کہ پاکستان میں معلومات تک رسائی کا حق، بجٹ سے متعلق معلومات کے حصول میں کس حد تک موثرہے۔رپورٹ کے نتائج کی وضاحت کرتے ہوئے رحمت اللہ اور محمد آصف نے بتایا کہ یہ رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ مختلف وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کے لئے ارسال کردہ درخواستوں سے متعلق ہے جن میں بجٹ سازی کے عمل کے دوران مختلف مراحل کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔اس سلسلہ میں بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کو جانچنے کیلئے منتخب وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کی 150 درخواستیں بھجوائی گئیں۔ وفاق کو ارسال کردہ 36 درخواستوں میں سے 6 کے جوابات موصول ہوئیاورچاروں صوبوں کے مختلف محکموں کو ارسال کردہ 114 درخواستوں میں سے خیبرپختونخوا ہ سے صرف 2 اور پنجاب سے 4 جوابات موصول ہوئے جبکہ بلوچستان اور سندھ میں معلومات کی کسی بھی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ دوسرے حصے میں بجٹ دستاویزات کی جامعیت اور بجٹ سازی میں شہریوں کی شرکت کا جائزہ لیا گیا ہے۔یہاں وفاقی حکومت کل 181 پوائنٹس میں سے 71 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے پنجاب دوسرے، بلوچستان تیسرے جبکہ سندھ اور خیبر پختونخواہ نے آخری دوپوزیشنز حاصل کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران "اوپن بجٹ انڈکس" پر پاکستان کی افسوس ناک کارکردگی نے بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت اور شہریوں کی شمولیت سے متعلق صورتحال پر کئی سوالات کو جنم دیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغوش ویلفیئرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ رپورٹ میں بجٹ شفافیت پر جو سوالات اٹھائے گئے ہیں وہ سب توجہ طلب ہیں اور حکومت کو اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرنے چاہییں حکومت کی جانب سے معلومات کی فراہمی کے معاملے پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے اور بجٹ تجاویز کو وسیع پیمانے پر شہری گروپوں، سرکاری اداروں اور اہم شراکت داروں کیساتھ زیربحث لایا جائے۔ بجٹ سازی کے عمل میں شہریوں کی شمولیت کو قانونی تحفظ ملنا چاہئے اور سرکاری اداروں کے لئے لازم ہونا چاہئے کہ وہ بجٹ سازی کے مختلف مراحل کے دوران شہریوں سے مشاورت کریں۔ انہوں نے بجٹ سازی اور عمل درآمد کے مراحل کے دوران پارلیمنٹیرینز کے کردار میں اضافے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ مالی سال کے آغاز سے کم از کم تین ماہ قبل اسمبلیوں میں پیش کیا جانا چاہئیاورمتعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد زیادہ سے زیادہ معلومات کی فراہمی پر مبنی ایک شفاف اور اوپن بجٹ پالیسی وضع کی جانی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا،کسی کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر وطن واپس آنے والا شہری پکڑا گیا
-
ختم نبوت قانون پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا اس کیلئے 10 ہزار اہل اسلام نے شہادتیں دیں،مولانا طاہر محمود اشرفی
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.