
چینی صدر کا کورونا کے خلاف دنیا کی قیادت کا عزم
کثیرالجتہی اور معاشی عالمگیریت کا رجحان نہیں بدلے گا‘ ہمیں بنی نوع انسان بھلائی اور بہتر دنیا کے لیے اپنی خدمات سر انجام دینی چاہئیں.صدر شی جن پنگ کا 12ویں برکس کانفرنس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب
میاں محمد ندیم
منگل 17 نومبر 2020
19:34

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ امن اور ترقی ہمیشہ ہر زمانے کا دستور رہا ہے کثیرالجتہی اور معاشی عالمگیریت کا رجحان نہیں بدلے گا ہمیں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی نظریے سے عوام کے مفادات کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے اور بہتر دنیا کے لیے اپنی خدمات سر انجام دینی چاہئیں. انہوں نے کہا کہ کووڈ19 کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی اتحاد اور مشترکہ تعاون کیا جانا چاہیے چینی کمپنیاں برازیل اور روس کے ساتھ کووڈ19 کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے تعاون کر رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ چین وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے جنوبی افریقہ اور بھارت کے ساتھ بھی تعاون کرنے کو تیار ہے انہوں نے کووڈ19 کا مقابلہ کرنے کے لیے برکس ممالک سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ برکس ممالک کووڈ19 پر قابو پانے اور اس کے علاج کے لیے روایتی ادویات کے کردار کے بارے میں ایک سمپوزیم منعقد کریں گے. چینی صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ وبا کی وجہ سے گلوبل وارمنگ نہیں رکے گی ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے نمٹنے میں ہرگز کوتاہی نہیں برتنی چاہیے چین اپنی ترقیاتی سطح اور صلاحیتوں کے مطابق بین الاقوامی ذمہ داریوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھے گا . انہوں نے کہا کہ چین اپنی خدمات میں اضافہ کرے گا ، 2030 سے پہلے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے عروج کو پہنچنے کی کوشش کرے گا اور 2060 سے قبل ہی کاربن غیرجانبداری کے حصول کے لئے کوشاں رہے گا ہم جو کہیں گے وہی کریں گے. صدر شی جن پنگ نے کووڈ19 کی وبا اور کساد بازاری کی شکارعالمی معیشت کی بحالی سمیت دیگر عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بحران پر قابو پانے کے لیے کثیر الجہتی کی حمایت اور عالمی امن و امان کا تحفظ‘ وبائی امراض کے چیلنجز کا مشترکہ مقابلہ کرنے کے لیے یکجہتی اور تعاون کی مضبوطی‘ عالمی سطح معاشی بحالی کے لیے جدت اور کھلے پن کا فروغ‘لوگوں کے روزگار کو فوقیت دیتے ہوئے دنیا بھر میں پائیدار ترقی کا فروغ اور سر سبز اور کاربن کے قلیل اخراج پر مشتمل ترقی نیز انسان اور فطرت کے ہم آہنگی سے بقائے باہمی کا فروغ جیسے اقدامات ناگزیرہیں. انہوں نے کہا کہ چین نئے صنعتی انقلاب کے لیے برکس ممالک کے ساتھ مل کر برکس شراکت داری قائم کرنے کا خواہش مند ہے اور صوبہ فو جیان کے شہر شیا مین میں اس قسم کی شراکت داری کے لیے انویشن سینٹر قائم کرے گا.
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
-
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ویڈیو لنک پر پیشی کے ایس او پیز جاری
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.