میوزک شو ’کوک سٹوڈیو‘ کے 13 واں سیزن کی تیاری مکمل کرلی گئی، رواں ماہ کے آخر میں پہلی قسط آن ایئر کی جائیگی

راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، میشا شفیع ، علی نور ، بوھیمیا ، اعزاز ، مہدی ملوف ، عمیر جسوال ، وجیہہ نقوی، زارا مدنی، سحر گل خان، نوازش ، علی پرویز مہدی ، فریحہ پرویز اور شہروز حسین شامل

ہفتہ 21 نومبر 2020 11:48

میوزک شو ’کوک سٹوڈیو‘ کے 13 واں سیزن کی تیاری مکمل کرلی گئی، رواں ماہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) پاکستان کے مشہور میوزک شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے 13 واں سیزن کی تیاری مکمل کرلی گئی، توقع کی جارہی ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں پہلی قسط آن ایئر کی جائیگی۔کوک اسٹوڈیو کا 13واں سیزن گزشتہ سیزنز کے مقابلے میں مختصر ہوگا، اس سیزن میں صرف 12 گانے پیش کئے جائیں گے جبکہ اس سیزن میں پرانے گانوں کے ریمک کے بجائے اصل گانوں کو پیش کیا جائے گا۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 13 کو بھی وائٹل سائنز کے رکن روہیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں۔اس سیزن میں پرفارم کرنے والوں میں گلوکار راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، میشا شفیع ، علی نور ، بوھیمیا ، اعزاز ، مہدی ملوف ، عمیر جسوال ، وجیہہ نقوی، زارا مدنی، سحر گل خان، نوازش ، علی پرویز مہدی ، فریحہ پرویز اور شہروز حسین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سیزن 13 میں استاد راحت فتح علی خان، صنم ماروی اور عمیر جسوال ایک ساتھ نظر آئینگے، پنجابی ریپر بوھیمیا کی 8 برس بعد کوک اسٹوڈیو میں واپسی ہوگی جبکہ کلاسیکل گلوکار اعزاز اور مہدی مالوف نئے گلوکاروں کے ساتھ ڈیبیو کریں گے۔

کوک سٹوڈیو کا پہلا سیزن 2008 میں آیا تھا جو 13 اقساط پر مشتمل تھا اور اس کے بعد سے اب تک کوک سٹوڈیو کے 12 سیزنز آچکے ہیں جبکہ 13واں رواں ماہ شروع ہوگا۔کوک اسٹوڈیو کا تیسرا سیزن 2010 میں آیا تھا اور یہ 13 اقساط پر مشتمل تھا، چوتھا سیزن 2011، پانچواں سیزن 2012 اور چھٹا سیزن 2013 میں آیا تھا۔مقبول ترین میوزک شو کا ساتواں سیزن 2014، آٹھواں سیزن 2015، نواں سیزن 2016، دسواں سیزن 2017، گیارہواں سیزن 2018 اور بارہواں سیزن 2019 میں آیا تھا۔یاد رہے کہ وائٹل سائنز کے روحیل حیات نے کوک اسٹوڈیو کے 6 سیزنز پروڈیوس کیے تھے اور انہوں نے 2013 میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :