عہد حاضر کے چیلینجز سے عہدہ براء ہونے کے لئے سیرت مصطفی ﷺکو قوت بنا کر کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں: زرعی یونیورٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں

ہفتہ نومبر 14:51

عہد حاضر کے چیلینجز سے عہدہ براء ہونے کے لئے سیرت مصطفی ﷺکو قوت بنا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2020ء) زرعی یونیورٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ عہد حاضر کے چیلینجز سے عہدہ براء ہونے کے لئے سیرت مصطفی ﷺکو قوت بنا کر کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس مقصد کے لئے ریاست مدینہ کا ماڈل پوری دنیا کی ریاستوں کے لئے مینارہء نور کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعات میں علم کے ساتھ ساتھ کردار سازی کو کلیدی اہمیت دی جانی چاہیئے، یہی وجہ ہے کہ زرعی یونیورسٹی نے ہمیشہ کردار سازی کو مد نظر رکھتے ہوئے دینی پروگراموں کے انعقاد کا تسلسل جاری رکھا ہے۔پرنسپل آفیسر امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب واجد نے کہا کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر پنجاب کے دیگر اداروں کی طرح آفس آف سینئر ٹیوٹر کے زیر اہتمام سات روزہ ہفتہ ء شان رحمت للعالمین  ﷺ زور شور سے منایا گیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر عبدالنوید نے کہا کہ ہفتہء شان رحمت للعالمین ﷺکے دوران واک کے علاوہ محافل میلاد، درود و سلام، مشاعرہ اور دیگر ایونٹ منعقد کیے گئے، جس میں علماء نے سیرت طیبہ کی روشنی میں طلبہ کی رہنمائی کی۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار عمر سعید قادری نے کہا کہ عشق مصطفی کے بغیر شخصیت کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔ تقریب سے ڈاکٹر انوار الحق، ڈاکٹر اعجاز سلیم نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں طلبہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔