Live Updates

تحریک اںصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ پھر سے مدمقابل آنے کیلئے تیار

گلگلت بلتستان میں کل دوبارہ انتخابی میدان سجے گا، حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 اور جی بی اے 21 غذر 3 پر پولنگ ہوگی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2020 19:23

تحریک اںصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ پھر سے مدمقابل آنے کیلئے تیار
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2020ء) تحریک اںصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ پھر سے مدمقابل آنے کیلئے تیار، گلگلت بلتستان میں کل دوبارہ انتخابی میدان سجے گا، حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 پر پولنگ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق 15 نومبر کو گلگت بلتستان انتخابات انعقاد کے بعد ریجن میں کل دوبارہ انتخابی میدا سجانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں گئی ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 اور جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں پولنگ کل بروز اتوار کو ہوگی۔ جی بی اے 3 گلگت 3 پر انتخابات پی ٹی آئی کے جعفر شاہ کے انتقال کے باعث ملتوی کردیے گئے تھے جہاں اب پولنگ کل 22 نومبر کو ہوگی۔اس حلقے میں 22 ہزار 232 مرد اور 19 ہزار 42 خواتین ووٹر موجود ہیں۔دوسری جانب جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں 505 مرد اور403 خواتین کل اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

15 نومبر کو اس حلقے کے کچھ پولشن اسٹیشنز پر شرپسند عناصر پولنگ بکس اٹھا کر لے گئےتھے، جس کے باعث یہاں پولنگ روک دی گئی تھی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کروانے کا اعلان کیا۔ یہاں واضح رہے کہ 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے باوجود 9 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے، جنہوں نے 7 نشستوں پر فتح حاصل کی۔

انتخابات کے بعد 6 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو چکے، جبکہ ایم ڈبلیو ایم بھی ایک نشست کیساتھ تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔ یوں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلئے 16 نشستیں حاصل ہو چکیں۔ جبکہ تحریک انصاف کو امید ہے کہ جی بی اے 3 گلگت 3میں اس کی فتح ہوگی، جس کے بعد حکمراں جماعت کی کل نشستیں 10 ہو جائیں گی۔ یاد رہے گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کیلئے 24 میں سے 13 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات