اپوزیشن کو کورونا وائرس کی شدت کا احساس کرنا چاہیئے‘حکومت اپوزیشن کے جلسوں سے خوفزدہ نہیں‘ ریلیوں اور جلسوں سے حکومتوں کو گرایا نہیں جا سکتا‘وزیر خارجہ
اتوار 22 نومبر 2020 02:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی موجودگی میں اپوزیشن کا جلسہ کرنا غیرجمہوری اور غیرذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ذمہ دارانہ کردار ادا نہیں کر رہی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے جبکہ کچھ طاقتیں اس کی تکمیل نہیں چاہتیں‘ ہمارا اور پورے خطے کا مستقبل اس میگا پروجیکٹ سے منسلک ہے‘ حکومت اس منصوبے کو مکمل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس میگا پروجیکٹ کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے‘ پاکستان اور چین دونوں ملکر اس منصوبے کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے ساڑھے چار سال تک وزیر خارجہ کا تقرر نہ کیا جس سے ملک کو بہت بڑا نقصان پہنچا‘ مسلم لیگ (ن) حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خارجہ پالیسی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں‘ وزیراعظم کی جانب سے خارجہ امور پر توجہ کے باعث پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اعلی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ افغانستان بہت کامیاب رہا‘ پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پوری کوشش کر رہا ہے‘ افغان امن عمل اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دوحہ میں بھی بات چیت جاری ہے۔ شاہ محمود قریشی نے حلقے میں مصروف ترین دن گزارا اور ان لوگوں سے اظہار تعزیت کیا جن کے عزیز واقارب وفات پا چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.