ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیراعظم کے سر ہے ،روزگار کے مواقع بڑھیں گے‘عبدالعلیم خان

ٹریڈنگ انڈیکس اوپرگیا، صرف نومبر میں اضافہ 79فیصد ہے، معیشت مستحکم ہورہی ہے‘سینئر وزیر کی کارکنوں سے گفتگو

اتوار 22 نومبر 2020 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) سینئروزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیراعظم کے سر ہے اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں سے ٹیکسٹائل صنعت بہتری کی طرف گامزن ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ملکی معیشت مضبوط اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے،ٹریڈنگ انڈیکس اوپرگیا، صرف نومبر میں اضافہ 79فیصد ہے، معیشت مستحکم ہورہی ہے، معاشی اشاریے واضح نشاندہی کررہے ہیں، وزیر اعظم اقوام عالم کی نظر میں دن بدن اعتمادحاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیر اعظم کے سر ہے، ملک استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، مزید کامیابیاں ہوں گی، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔